• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کچھ لوگ ساحل سمندر پر رہتے ہیں، لیکن انہیں ٹینکر مافیا پانی دیتا ہے، عطا تارڑ

شائع January 10, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ رہتے ساحل سمندر پر ہیں، لیکن انہیں ٹینکر مافیا پانی دیتا ہے۔

خیال رہے کہ 26 مئی کو جب بلاول بھٹو وزیرخارجہ تھے، تو انہوں نے کراچی میں پانی کے منصوبے کے فور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں اُس وقت کے وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم صاحب، میں ملک کا وزیر خارجہ ہوں اور ٹینکر سے پانی خریدتا ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہم مثبت انداز میں مہم چلا رہے ہیں، پنجاب کو (ن) لیگ نے امن کا گہوارہ بنایا، ہم ایک دوسرے کے محافظ بنیں گے تو ملک ترقی کرےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جان و مال کے تحفظ کی بات کر رہے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ ایک عزم، حوصلے، جذبے کے ساتھ شہریوں کا تحفظ کریں گے، ہم عدم برداشت کے خاتمے پر بات کریں گے، ملکی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے جو تعمیر وترقی کی، اس کےقدم قدم پر نشان نظر آئیں گے، ہمیں اچھا نہیں لگتا کسی بھی کمیونٹی کے لیےاقلیت کا لفظ استعمال ہو، کمیونٹی کو کمیونٹی سمجھیں نہ کہ چھوٹا سا حصہ سمجھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی و اتحاد کو بڑھانے کی ضرورت ہے، ہم ترقی و عوامی مسائل پر بات کریں گے ذاتیات پر بات نہیں کریں گے، فیصل میر سے کہا ذاتیات پر سیاست نہ کریں بلکہ عوامی مسائل کی بات کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024