• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

خواجہ سرا نایاب علی الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار

شائع January 10, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل اسلام آباد نے خواجہ سرا نایاب علی کے الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کےخلاف اپیل خارج کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق خواجہ سرا کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے سے متعلق ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

ملتان میں رجسٹرڈ ووٹر خواجہ سرا ندیم الظفر نے نایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو چینلج کیا تھا۔

الیکشن ٹریبونل کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے آر او کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔

خواجہ سرا نایاب علی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 46 اور این اے 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نایاب علی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے 11 لاکھ ووٹرز میں سے 5 لاکھ خواتین ہیں، میں خواتین اورکچی آبادیوں کے حقوق کے لیے کام کروں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024