پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب

شائع January 10, 2024
اجلاس میں کمیشن کے چاروں اراکین اور اسپیشل سیکریٹریز شرکت کریں گے — فائل فوٹو: ای سی پی ویب سائٹ
اجلاس میں کمیشن کے چاروں اراکین اور اسپیشل سیکریٹریز شرکت کریں گے — فائل فوٹو: ای سی پی ویب سائٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس کل صبح الیکشن کمیشن کے سیکریٹرٹ میں ہوگا۔

ذرائع نے کہا کہ اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں ہوگا۔

اجلاس میں کمیشن کے چاروں اراکین اور اسپیشل سیکریٹریز شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی جائے گی اور الیکشن کمیشن کا لا ونگ کمیشن کو پشاور ہائی کورٹ فیصلے سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ تاحال الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ موصول نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پشاور ہائی کورٹ نے انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو ’بلے‘ کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کی سماعت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024