نواز شریف نے ایاز صادق، شیخ روحیل میں صلح کروا دی

شائع January 10, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں شیخ روحیل اصغر اور سردار ایاز صادق میں صلح کروا دی۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے شیخ روحیل اصغر نے ملاقات کی۔

ملاقات میں شہباز شریف، مریم نواز، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق بھی موجود تھے۔

نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں شیخ روجیل اصغر اور سردار ایاز صادق کے آپس کے گلے شکوے دور کروا دیے۔

نواز شریف نے واضح کیا کہ (ن) لیگ ایک خاندان کی طرح ہے اور پارٹی کے لیے سب کی قربانیاں ہیں، کسی بھی رہنما کو ناراض نہیں کیا جائے گا اور سب کو موقع دیا جائے گا۔

اس موقع پر شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ نواز شریف ان کے لیڈر ہیں، انہوں نے ہمیشہ پارٹی قیادت کی بات پر سر تسلیم خم کیا ہے۔

یاد رہے کہ 30 دسمبر کو لاہور کے حلقہ این اے 121 سے پارٹی ٹکٹ سے متعلق شیخ روحیل اصغر اور سردار ایاز صادق کے درمیان اختلافات سامنے آئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024