• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پشاور: فارماسیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزا کا انکشاف

شائع January 11, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پشاور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزا کا انکشاف ہوا ہے، ڈریپ نے ملک بھر میں سپلائی ہونے والے خام مال کو واپس بلا لیا، ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پشاور کی فارما سوٹیکل کمپنی ایم کے بی کے کھانسی کے شربت واپس منگوا لیے، ڈریپ حکام کے مطابق کھانسی کے شربت میں تھائی لینڈ سے درآمد شدہ پروپلین گلائیکول نامی خام مال استعمال ہوا ہے جو زہریلہ ہے، جس کی مقدار 25 فیصد پائی گئی ہے۔

ڈریپ نے پورے ملک سے تھائی لینڈ درآمد شدہ خام مال واپس منگوالیا، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024