• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

نواز شریف خیبر پختونخوا سے منتخب ہوکر چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے، کیپٹن (ر) صفدر کا دعویٰ

شائع January 11, 2024
کیپٹن (ر) محمد صفدر — فوٹو، فائل
کیپٹن (ر) محمد صفدر — فوٹو، فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد صفدر نے کہا ہے کہ پارٹی قائد محمد نواز شریف خیبر پختونخوا سے رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارلحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کے خلاف کیس میں پشاور ہائی کورٹ آیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی ملک سے مفرور ہیں، ان کے سارے کاغذات غلط ہیں، اعظم سواتی نے جعلی دستخط کیے ہیں، ہم یہ ثابت کریں گے کہ وہ ملک سے بھاگے ہوئے ہیں، وہ 9 مئی کے کیس میں مطلوب ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی سے متعلق مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں وہ اٙئیں اور ختم نبوت پر حلف لیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں مرتبہ خیبر پختونخوا سے رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد چوتھی مرتبہ ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024