پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس کے فیصلے پر غور کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس ختم

شائع January 11, 2024
—فائل فوٹو: الیکشن کمیشن آف پاکستان
—فائل فوٹو: الیکشن کمیشن آف پاکستان

الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کو انتخابی نشان کی واپسی سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ لینے کےلیے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی،کمیشن کے لا ونگ نے پشاور ہائی کورٹ فیصلے سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو ’بلے‘ کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی تھی۔

بعدازاں پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024