• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ماہ رنگ بلوچ کا سوشل اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جا رہا ہے، جان اچکزئی کا دعویٰ

شائع January 12, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نےدعویٰ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی کارکن و اسلام آباد مظاہرے میں شریک ماہ رنگ بلوچ کا سوشل اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جا رہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم وطن دشمنوں کو پہچان چکی ہے، بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ مضبوط حصہ رہےگا۔

جان اچکزئی نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے، بھارت کو ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاک فوج کے جوان ہماری سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، ریاست کو گالی دینے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جاتی۔

نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے مطابق پورا ملک بلوچستان کے لوگوں سےمحبت کرتا ہے، ریاست نے قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو سینے سے لگایا، بھٹکے ہوئے لوگوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل (9 جنوری) نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا تھا کہ ڈاکٹر ماہ نگ بلوچ دہشت گرد کی بیٹی ہے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے لیے بات کر رہی ہے۔

کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن اسلام آباد میں ایک دہشت گرد کی بیٹی دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے لیے احتجاج کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے شرم آتی ہے ان لوگوں پر جو ماہ رنگ بلوچ کے کیمپ میں جاتے ہیں اور شہدائے بلوچستان کے کیمپ میں نہیں جاتے، دہشت گردی کی سہولت کاری کرنے والے کبھی بلوچستان کو ترقی نہیں دے سکتے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024