• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سپریم کورٹ سے امید ہے، ہم نے بہترین انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، بیرسٹر گوہر

شائع January 12, 2024
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ امید ہےسپریم کورٹ جمہوریت کو بچائے گی۔ فوٹو: ڈان نیوز
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ امید ہےسپریم کورٹ جمہوریت کو بچائے گی۔ فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن شفاف نہ ہوئے تو ان کو کوئی نہیں مانے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا تقاضا ہے ہر سیاسی جماعت کا انتخابی نشان ہو، ہمیں سپریم کورٹ سے امید ہے، ہم نے بہترین انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن شفاف نہ ہوئے تو انتخابات کو کوئی نہیں مانےگا، الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کے لیے احکامات دیےجائیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ امید ہےسپریم کورٹ جمہوریت کو بچائےگی،الیکشن کمیشن نے کبھی اس طرح سیاسی جماعت سے انتخابی نشان نہیں لیا، بدترین حالات میں انٹراپارٹی الیکشن کرائےتھے، امید ہے عدالت ہمارے انتخابی نشان کوبحال رکھےگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عدلیہ سے ریلیف بھی ملا ہے، جتنے شفاف انٹراپارٹی الیکشن ہم نے کرائے کسی نے نہیں کرائے۔

بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے ججوں کے استعفوں سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی کے استعفوں پر افسوس ہوا، یہ تمام کوششیں کررہے ہیں اور آؤٹ آف کریز بھی جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024