• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

آئین نہیں اس پر عمل درآمد مسئلہ ہے، کوئی بھی اس پر چلنا نہیں چاہتا، مفتاح اسمٰعیل

شائع January 13, 2024
مفتاح اسمٰعیل نے کہا  پاکستان کو کیسے چلانا ہے ابھی اس کا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
مفتاح اسمٰعیل نے کہا پاکستان کو کیسے چلانا ہے ابھی اس کا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ آئین نہیں اس پر عمل درآمد مسئلہ ہے، کوئی بھی اس پر چلنا نہیں چاہتا پے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی بھی ادارہ کام نہیں کررہا ہے، ہمارے پاس لوکل گورنمنٹ نہیں ہیں جبکہ آئین میں یہ سسٹم موجود ہے، صوبے ایک دوسرے پر اعتماد ہی نہیں کرتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں آئین پر عمل نہیں کیا جاتا، آئین کا مسئلہ نہیں، اس پر عمل درآمد مسئلہ ہے،کوئی بھی آئین پرچلنا نہیں چاہتا، پاکستان کو کیسے چلانا ہے ابھی اس کا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔

مفتاح اسمعیل کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ بجٹ فوج کا ہوتا ہے، ان سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے، فوج کا سیاست میں اختیار اور استعمال مسئلہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024