انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں مزید توسیع نہیں ہوگی، الیکشن کمیشن

شائع January 13, 2024
— فوٹو: ای سی پی ویب سائٹ
— فوٹو: ای سی پی ویب سائٹ

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے وقت میں اضافہ کردیا تھا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ امیدوار آج شام 7 بجے تک ریٹرننگ افسران (آر اوز) سے انتخابی نشانات الاٹ کروا سکتے ہیں۔

امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وقت میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ٹکٹ جمع کرانے کا وقت بڑھانے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو مراسلہ لکھا تھا۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ہمارے امیدواروں کو ٹکٹ آر اوز کو جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے، پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے لیے وقت بڑھایا جائے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا تھا کہ وقت بڑھایا جائے تاکہ تمام امیدوار اپنے پارٹی ٹکٹ جمع کروا سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024