• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ملک شدید ابہام کا شکار ہے جسے دور کرنے کیلئے انتخابات آگے کردیے جائیں، شاہد خاقان عباسی

شائع January 13, 2024
شاہد خاقان نے کہا سیاست میں ’عمل دخل‘ ہے اور رہے گا — فوٹو: ڈان نیوز
شاہد خاقان نے کہا سیاست میں ’عمل دخل‘ ہے اور رہے گا — فوٹو: ڈان نیوز

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انتخابات ملتوی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت شدید ابہام کا شکار ہے، میری ذاتی رائے ہے کہ ابہام دور کرنے کیلئے الیکشن آگے کر دیے جائیں۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’خبر سے خبر وِد نادیہ مرزا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انتخابات میں کم دِن رہ گئے ہیں، انتخابی مہم ابھی شروع ہی نہیں ہوئی کہ ابہام پیدا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن پر شکوک و شبہات کا اظہار شروع ہوگیا ہے، آج اُمیدوار بھی پوچھ رہے ہیں الیکشن ہوں گے یا نہیں، بُرے وقت ملک کے لیے برائی پیدا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو صاف و شفاف انتخابات کا موقع دیا جائے، ووٹرز نہیں اُمیدوار بھی ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں، اُمیدواروں کو موقع نہ ملا تو الیکشن متنازع ہو جائیں گے۔

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک گفتگو سے متعلق سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک لمبے عرصے سے فوج، سول حکومت کے کام چلا رہی ہے، سیاست میں ’عمل دخل‘ ہے اور رہے گا، وقت کے ساتھ آئین کو بہتر بنانا پڑے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاست ایک رویے کا نام ہے، سب کی خواہش ہے پلیٹ میں رکھ کر اقتدار دے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دشمن کل کے دوست، کل کے دوست آج کے دشمن ہیں۔

اس سوال پر کہ نواز شریف عوام میں جانے سے گریزاں کیوں ہیں؟ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام میں وہ جوش و خروش نہیں جو ہوا کرتا تھا، آج عوام سیاست سے مایوس ہو چکے ہیں، لوگ قائل ہی نہیں ہیں کہ سیاسی جماعتیں ان کے مسائل حل کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024