• KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm
  • KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm

طورخم سرحد پر بغیر پاسپورٹ ڈرائیورز کو روک دیا گیا، سیکڑوں کارگو گاڑیاں پھنس گئیں

شائع January 14, 2024
فائل فوٹو:ڈان نیوز
فائل فوٹو:ڈان نیوز

پاک افغان طورخم سرحد پر کارگو گاڑیوں کے افغان ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ کی شرط پر عمل درآمد جاری ہے جب کہ پاسپورٹ نہ رکھنے والے ڈرائیورز کو پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پاسپورٹ کی شرط پر عملدرآمد کے دوران طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں اور بارڈر کے دونوں اطراف مال بردارگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

پاکستانی حکام نے افغان ڈرائیورز، مریضوں پر درست ویزہ پاسپورٹ کی شرط عائد کردی ہے، بغیر سفری دستاویزات کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ ویزا کی شرط پہلے سے عائد تھی، افغان سیکیورٹی حکام نے افغان ڈرائیورز کو پاسپورٹ ویزا کی شرط سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ایک ملک سے دوسرے ملک جانے کے لئے ویزہ سفری دستاویزات ہونا ناگزیر ہے، حکومت پاکستان نے ویزہ پاسپورٹ شرط پر بار بار توسیع اور وقت بھی دیا گیا لیکن افغان حکام اس کو یکطرفہ فیصلہ سمجھ رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024