• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے

شائع January 14, 2024
ریٹرننگ افسران انتخابی نشانات سمیت امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج آویزاں کریں گے—فائل فوٹو: اے ایف پی
ریٹرننگ افسران انتخابی نشانات سمیت امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج آویزاں کریں گے—فائل فوٹو: اے ایف پی

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات الاٹ کر دیے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان نہ ملنے کی وجہ سے پارٹی امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے گئے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کو تیر، پاکستان مسلم لیگ (ن) کو شیر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے، پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کو بلے باز کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کو عقاب کا نشان ملا ہے، متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کو پتنگ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کو کتاب کا نشان الاٹ ہوا ہے، جماعت اسلامی پاکستان کو ترازو کا نشان ملا ہے۔

الیکشن کمیشن کی منظور کردہ فہرست میں نئی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کو پگڑی کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

ریٹرننگ افسران انتخابی نشانات سمیت امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج آویزاں کریں گے، الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن حتمی فہرستیں ویب سائٹ پر اپلوڈ کرے گا۔

پی ٹی آئی کو ’بلا‘ نہ ملنے کی وجہ سے پارٹی امیدواروں کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے لیے مختلف انتخابی نشان الاٹ کیے گئے ہیں، آزاد امیدواروں کے لیے الیکشن کمیشن نے ایک 177 نشانات مخصوص کر رکھے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024