• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

وزیراعظم ہو یا سپہ سالار، جان لے کہ فلسطین کا کوئی دو ریاستی حل نہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

شائع January 14, 2024
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کراچی میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے— فوٹو: ڈان نیوز
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کراچی میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے— فوٹو: ڈان نیوز

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ریاستی حل کے حق میں آوازیں اٹھتی ہیں، میں کہنا چاہتا ہوں کہ کوئی کتنا ہی طاقتور ہو، کوئی وزیراعظم ہو یا سپہ سالار ، جان لے کہ کوئی دو ریاستی حل نہیں ہے ، ایک ہی ریاست ہے اور وہ فلسطین کی آزاد ریاست ہے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی میں شارع فیصل پر غزہ ملین مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمارے حکمران فلسطینیوں کی حمایت نہیں کررہے، یہ اسرائیل اور امریکا کی مذمت نہیں کررہے اس لیے کہ یہ امریکا کے پٹھو ہیں، مسلمانوں اور پاکستانیوں ان کے چہرے پہچان لو، ان غداروں کو پہچان لو ان کو اپنی صفوں سے ہمیشہ کے لیے نکال دو۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے وہ آوازیں بھی اٹھتی ہیں کہ دو ریاستی حل ہے، میں ان سب سے کہنا چاہتا ہوں کہ کوئی کتنا ہی طاقتور ہو، کوئی کتنا ہی وزیراعظم ہو، سپہ سالار ہو، وہ جان لے کہ کوئی دو ریاستی حل نہیں ہے ، ایک ہی ریاست ہے اور وہ فلسطین کی آزاد ریاست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناپاک وجود ہے، قائد اعظم نے اس کو تسلیم نہیں کیا اور ہمیشہ کے لیے بتا دیا تھا کہ اس ناجائز وجود کو ہم تسلیم نہیں کریں گے، قوم نے بھی تسلیم نہیں کیا ہے لہٰذا جو بھی اسرائیل کی طرف پیش قدمی کرے گا، اس کے ساتھ بہت بری ہو گی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہم 25 کروڑ عوام فلسطینیوں کے لہو کا سودا اور غداری نہیں کرنے دیں گے، تم سے لڑیں گے اور شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں جنوبی افریقہ کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے انسانیت کے نام پر بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم غزہ نہیں پہنچ سکتے لیکن سڑکوں کو پر تو نکل سکتے ہیں، اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ تو کر سکتے ہیں، اسرائیل مردہ آباد، امریکا مردہ آباد تو کہہ سکتے ہیں۔

نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ 25 ہزار بچے مرد اورعورتیں اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہو چکے، سات اکتوبر کو حماس نے اسرائیل کو شکست دی، سرائیل کی ٹیکنالوجی کو حماس نے تباہ و برباد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل بچوں، عورتوں، گھروں اور عبادت گاہوں پر بم باری کررہا ہے، ہم حماس کے صبر و ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024