8 فروری ووٹ کے جمہوری حق کے استعمال، قومی نصب العین کی تیاری کا دن ہے، شہباز شریف

شائع January 15, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ 8 فروری محض ووٹ کے جمہوری حق کے استعمال کا دِن نہیں بلکہ یہ قومی نصب العین کی تیاری کا دِن ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے لکھا کہ 8 فروری 2024 پاکستان کے لیے معاشی بحالی، قوم کے اتحاد، نفرتوں کے خاتمے، تعلیم، صحت، روزگارکی فراہمی اور نوجوانوں کو روشن مستقبل دینے کے لیے ایک بار پھر مل کر کام کرنے کا عہد کرنے کا دِن ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آئیں نفرتیں مٹا کر پاکستان کے لیے، عوام کے روزگار کے لیے، سستی بجلی اور گیس کے لیے، مہنگائی میں کمی کے لیے، ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک ہوجائیں، پاکستان کا مستقبل روشن بنائیں۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ 8 فروری 2024 کے انتخاب کا دِن محض ووٹ کے جمہوری حق کے استعمال کا دِن نہیں ہے، بلکہ یہ قومی نصب العین کی تیاری کا دِن ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024