• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ غیر آئینی ہے، لاہور ہائیکورٹ بار

شائع January 15, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور ہائی کورٹ بار نے سپریم کورٹ کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بلے کے نشان سے محروم کرنے کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سیکریٹری لاہور ہائی کورٹ بار صباحت رضوی نے مؤقف اپنایا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا برابر حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پس پشت ڈال کر الیکشن کرانے کی تیاری کررہا ہے۔

ان کا مؤقف تھا کہ ایسے حالات میں صاف، شفاف اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد نا ممکن ہے۔

یاد رہے کہ 13 جنوری کو سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024