• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

خاندانوں پر مشتمل سیاسی جماعتیں اسٹیٹس کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں، سراج الحق

شائع January 15, 2024
سراج الحق نے کہا کہ  جماعت اسلامی اقتدار میں آکر مہنگائی ختم کرے گی — فائل فوٹو: دان نیوز
سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر مہنگائی ختم کرے گی — فائل فوٹو: دان نیوز

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ خاندانوں پر مشتمل سیاسی جماعتیں اسٹیٹس کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خاندانوں کی حکمرانی اور باریوں کے راستے بند ہوگئے ہیں، عوام اب بیدار ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاندانوں پر مشتمل سیاسی جماعتیں اسٹیٹس کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں، اشرافیہ کو عوام کی حکمرانی ڈراؤنے خواب کی طرح لگتی ہے، استحکام اور امن کا راستہ پولنگ اسٹیشن سے ہوکر گزرتا ہے۔

سینیٹ میں انتخابات التوا کروانے والی قراردادوں کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ الیکشن التوا سے متعلق قراردادوں کی کوئی اہمیت نہیں، ان قراردادوں سے ایوان کا وقار مجروح ہوا ہے۔

سراج الحق نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر مہنگائی ختم کرے گی، جماعت اسلامی سود پر پابندی لگا کر معیشت کو سنوارے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024