• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

شائع January 16, 2024
پیٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے— فائل فوٹو: رائٹرز
پیٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے— فائل فوٹو: رائٹرز

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 جنوری 2024 سے ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصلے کے تحت پیٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ شب 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ یکم جنوری کو حکومت نے سالِ نو کے آغاز کے موقع پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 276 روپے 21 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 267 روپے 34 پیسے پر برقرار رکھی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 193 روپے 21 پیسے ہو گئی تھی۔

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں ایک روپے 11پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 165 روپے 75 پیسے ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024