قانون کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر پی ٹی آئی کو ’بلا‘ نہیں ملا، خورشید شاہ

شائع January 16, 2024
خورشید شاہ نے کہا کہ میرے خیال میں پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہیں ملا تو بھی اسے الیکشن میں حصہ لینا چاہیے—فائل فوٹو: ڈان نیوز
خورشید شاہ نے کہا کہ میرے خیال میں پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہیں ملا تو بھی اسے الیکشن میں حصہ لینا چاہیے—فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن قانون کے مطابق نہیں کرائے جس کی وجہ سے اسے بلے کا انتخابی نشان نہیں دیا گیا۔

سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن 8فروری کو ہونگے اس میں ابہام نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن اور مقتدرہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ صاف شفاف الیکشن ہوں، الیکشن صاف شفاف ہوں گے تو سب اس کے نتائج قبول کریں گے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنا ضرور ہے لیکن ان کے امیدوار کہاں ہیں، یہاں میرے حلقے میں یا خیرپور میں کہیں بھی مخالف اتحاد کے اُمیدوار سامنے نہیں آئے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن قانون کے مطابق نہیں کرائے، پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن میں قانون کو فالو نہیں کیا اسی لیے بلے کا نشان نہیں ملا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ میرے خیال میں پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہیں ملا تو بھی اسے الیکشن میں حصہ لینا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024