الیکشن کمیشن کی ریٹرننگ افسران کو انتخابی نشان کی تبدیلی سے اجتناب کی ہدایت

شائع January 16, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور ڈپٹی ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کو انتخابی نشان کی تبدیلی سے اجتناب کی ہدایت کردی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق انتخابی نشانات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کو ہدایات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران اس مرحلے پر انتخابی نشانات کی تبدیلی سے اجتناب کریں۔

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا کہ انتخابی نشان میں کوئی تبدیلی لازمی ہو تو کمیشن سے پیشگی اجازت لی جائے کیونکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہو چکا ہے، ہو سکتا ہے اس مرحلے پر انتخابی نشان کی تبدیلی ممکن نہ ہو سکے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024