مسلم لیگ (ن) فتح یاب ہو کر عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کردے گی، مریم نواز

شائع January 16, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) فتح یاب ہو کر عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کردے گی۔

لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ان کی جماعت نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں، شیر کو فتح سے ہمکنار کراؤ، خدمت میں دن رات ایک کردیں گے، آپ کو جگہ جگہ نوازشریف کے منصوبے نظر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے ترقی کا پہیہ جام کردیا تھا، لاہور کو لاوارث بنادیا گیا تھا، آج لاہور کی سڑکوں پر کوئی کوڑا اٹھانے والا نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام 8 فروری کو ترقی کے دشمنوں کو اٹھا کر باہر پھینک دے گی۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024