• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پارٹی رہنما باہمی اختلافات بھلا کر امیدواروں کو سپورٹ کریں، بیرسٹر گوہر

شائع January 16, 2024
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلاف رہتا ہے اور یہی جمہوریت ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلاف رہتا ہے اور یہی جمہوریت ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو باہمی اختلافات بھلا کر پارٹی امیدواروں کو سپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا لیڈر جیل میں ہے، ہمیں اس کے مقصد کو دیکھنا ہے، پی ٹی آئی کے عہدیدار اور کارکنان اختلافات میں نہ پڑیں۔

انہوں نے شیر افضل کے الزامات سے متعلق سوال پر کہا کہ شیر افضل، لکی مروت سے الیکشن لڑیں گے، وہ ہمارے ساتھ ہیں، شیر افضل مروت ہمارا ہے اور ہمارے ساتھ رہے گا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلاف رہتا ہے اور یہی جمہوریت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سے الیکشن کے حوالے سے اتحاد نہیں ہوا تھا، ان کے ساتھ پہلے اتحاد تھا لیکن اب نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اپنی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے بیانات سے مایوس تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے صوبہ سندھ میں اپنی انتخابی مہم کے خاتمے کا اعلان کردیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پیغام میں شیر افضل مروت نے کہا کہ حامد خان اور رؤف حسن جیسے ذہنی بیمار لوگوں کے میرے خلاف بیانات کے پیش نظر میں سندھ میں اپنی مہم ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے سوال کیا کہ یہ لوگ مجھے کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟ کیا میں نے کبھی ان کے خلاف بات کی؟ میں اس سب سے بہت زیادہ مایوس اور دل گرفتہ ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024