ملک میں 8 فروری کو الیکشن ہو ہی نہیں رہے، جاوید ہاشمی کا دعویٰ

شائع January 16, 2024
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی— فائل فوٹو: ڈان نیوز
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی— فائل فوٹو: ڈان نیوز

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں 8 فروری کو الیکشن ہو ہی نہیں رہے کیونکہ انتخابات نہ کرانے کا اسٹیبلشمنٹ کا وسیع تجربہ ہے۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے لیکن سینئر سیاستدان جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 فروری کو انتخابات ہو ہی نہیں رہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہمارے ہاں آج کل انتخابات موضوع بحث بنے ہوئے ہیں، 8 فروری پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں، دنیا میں ہمارے دوست اور دشمن دونوں کی نظریں 8 فروری پر لگی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق آمر ضیا الحق دنیا سے چلے گئے مگر انہوں نے انتخابات نہیں کروائے، جو میں نے ضیاالحق سے سیکھا وہی منظر میری آنکھوں کے سامنے آ رہا ہے۔

سینئر سیاستدان نے مزید کہا کہ 50سال بعد بھی وہی منظر بار بار میرے سامنے ہے، یعنی وہ 78 کا دور تھا، تقریباً 45 سال ہوگئے اور نصف صدی کے بعد بھی وہ منظر نہیں بدلا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں 8 فروری کو الیکشن ہو ہی نہیں رہے کیونکہ انتخابات نہ کروانے کا اسٹیبلشمنٹ کا تجربہ وسیع ہے۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے الیکشن پر کروڑوں روپے نہیں لگانا اور نہ میرے پاس پیسہ ہے، میں بغیر پیسوں کے حلقے کی عوام کے سامنے جھولی پھیلاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ عامر ڈوگر کے والد بھی میرے خلاف الیکشن لڑے میں بڑی لیڈ سے جیتا اور عامر ڈوگر میرے مقابلے صرف میں 18 ہزار ووٹ لے سکے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024