• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پنجاب میں الیکشن کیلئے مطلوبہ سیکیورٹی اہلکار دستیاب نہ ہونے کا انکشاف

شائع January 17, 2024
آئی جی پنجاب نے کہا کہ  پنجاب میں 19 سیاست دانوں کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں—فائل فوٹو:ڈان نیوز
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں 19 سیاست دانوں کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں—فائل فوٹو:ڈان نیوز

پنجاب میں الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ صوبے میں 19 سیاستدانوں کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں۔

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے متعلق اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کے دوران آئی جی پنجاب نے صوبے میں پولیس اہلکاروں کی کمی سے متعلق آگاہ کردیا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں 19 سیاست دانوں کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سیاستدانوں کا نام نہیں بتا سکتا، پنجاب میں 92 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی قلت کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے امن و امان حالات سازگار ہیں، پنجاب میں انتخابات کے لیےایک لاکھ 20ہزارسیکیورٹی اہلکار مامور ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024