• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

لاہور سے قومی و صوبائی حلقوں پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

شائع January 18, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

لاہور کے تمام قومی و صوبائی حلقوں پر پاکستان تحریک انصاف نے حمایت یافتہ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 117 سے علی اعجاز بٹر، این اے 118 سے عالیہ حمزہ، این اے 119 سے شہزاد فاروق، این اے 120 سے عثمان حمزہ اعوان، این اے 121 لاہور سے وسیم قادر، این اے 122 سے لطیف کھوسہ ، این اے 123 سے افضال کریم پاہٹ، این اے 124 سے ضمیر جھیڈو ایڈووکیٹ، این اے125 سے راناجاوید عمر، این اے 126 سے توقیر کھوکھر، این اے 127 سے ظہیر عباس کھوکھر، این اے 128 سے سلمان اکرم راجا، این اے 129سے میاں محمد اظہر، این اے 130 سے یاسمین راشد کی حمایت کی جائے گی۔

اسی طرح لاہور کے صوبائی حلقوں سے بھی تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس کے تحت حلقہ پی پی 145 سے یاسر گیلانی، پی پی 146 سے جنید رزاق، پی پی 147 سے محمد خان مدنی، پی پی 148 سے غلام محی الدین دیوان، پی پی149 سے حافظ ذیشان رشید، پی پی 150 سے عبدالکریم خان، پی پی 151 سے حماد اعوان، پی پی 152 سے نعمان مجید، پی پی 153سے میاں اویس انجم، پی پی 154 سے شکیل احمد سندھو، پی پی 155 سے شیخ امتیاز، پی پی 156 سے علی امتیاز ورائچ، پی پی157 سے حافظ فرحت عباس، پی پی 158 سے چوہدری یوسف علی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے۔

اس کے علاوہ لاہور کے حلقے پی پی 159 سے مہر شرافت علی، پی پی 160 سے اعظم نیازی، پی پی 161سے فرخ جاوید مون، پی پی 163 سے عظیم اللہ خان، پی پی 164 سے یوسف میو، پی پی 165 سے احمر بھٹی، پی پی 166 سے خالد محمد محمود گجر، پی پی 167 سے عمار بشیر گجر، پی پی 168سے ندیم عباس بسرا، پی پی 169 سے میاں محمود الرشید کی حمایت کی جائے گی۔

اسی طرح لاہور کے حلقے پی پی 170سے ہارون اکبر، پی پی 171 سے میاں اسلم اقبال، پی پی 172 سے مسز مہر واجد، پی پی 173 سے زبیر نیازی، پی پی 174 سے چوہدری اصغر گجر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے، جبکہ پی پی 162 سے تاحال امیدوار کا نام جاری نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024