• KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm
  • KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm

غیرنامیاتی ایندھن، فضا میں زیادہ نمی اسموگ کی وجہ قرار، چینی ماہرین کی ابتدائی رپورٹ

شائع January 18, 2024
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اسموگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے بہت سے سوالات کے جواب درکار ہیں،—فائل فوٹو: اے ایف پی
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اسموگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے بہت سے سوالات کے جواب درکار ہیں،—فائل فوٹو: اے ایف پی

چینی ماہرین کی ابتدائی رپورٹ میں غیرنامیاتی ایندھن اور فضا میں زیادہ نمی کو اسموگ کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین اور چینی ماہرین ماحولیات کی ملاقات ہوئی، محسن نقوی نے چینی ماہرین سے ماحول میں اسموگ کے خاتمے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس اجلاس میں چینی ماہرین کے وفد نے لاہور میں اسموگ کے اسباب کے بارے میں ابتدائی رپورٹ بھی پیش کی، اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیرنامیاتی ایندھن کااستعمال اور فضا میں زیادہ نمی اسموگ کی وجہ ہے، گردو غبار اور گھروں میں جلائی جانے والی گیس بھی اسموگ کے اسباب میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بھارت کے کول پلانٹ سے آنے والی مسموم فضا بھی پاکستان میں اسموگ کا باعث بنی،

رپورٹ کے مطابق مختلف عناصر کا مخصوص تناسب لاہور اور گردونواح میں اسموگ کا سبب بنتا ہے، کاربن ڈائی آکسائیڈ اور نائٹروجن سمیت مختلف عناصر کے مرکب اسموگ کا روپ دھارتے ہیں۔

اس موقع پر چینی ماہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر اعلٰی نے اسموگ کے سدباب کے لیے مؤثر اقدامات کیے اور بہترین پالیسی اپنائی۔

نگران وزیر اعلٰی نے کہا کہ اسموگ کے سدباب کے لیے جامع اور ٹھوس رپورٹ چاہیے تاکہ حکومت کو آئندہ آسانی ہو، اسموگ کے خاتمے کے لیے چینی ماہرین کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہمیں ان سے جامع رپورٹ کی توقع ہے، ہم اسموگ کے سدباب کے لیے چینی ماہرین کو ضروری ڈیٹا فراہم کریں گے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اسموگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے بہت سے سوالات کے جواب درکار ہیں، ہم جاننا چاہتے ہیں کس عنصر کی وجہ سے اسموگ مضر صحت شکل اختیار کرتی ہے؟

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024