پشاور ہائیکورٹ:پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات جاری

شائع January 19, 2024
شاندانہ گلزر کے وکیل نے کہا کہ ان کے خلاف جتنے بھی مقدمات ہیں ان کی تفصیل فراہم کی جائے—فوٹو: قومی اسمبلی ویب سائٹ
شاندانہ گلزر کے وکیل نے کہا کہ ان کے خلاف جتنے بھی مقدمات ہیں ان کی تفصیل فراہم کی جائے—فوٹو: قومی اسمبلی ویب سائٹ

پشاور ہائی کورٹ نے پولیس کو پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے شاندانہ گلزار کی مقدمات تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شاندانہ گلزار این اے 30 سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں اور انہیں انتخابی مہم کے دوران گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزارہ کے خلاف جتنے بھی مقدمات ہیں ان کی تفصیل فراہم کی جائے اور پولیس کو بھی شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی کرنے سے روکا جائے۔

بعد ازاں، عدالت نے پولیس کو شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی کرنے سے روکتے ہوئے صوبائی حکومت سے درخواست گزارہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل بھی طلب کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024