• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری، غیرجانبدار رہنے کی ہدایت

شائع January 19, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سیکیورٹی اہلکار تمام پولنگ اسٹیشنز میں ڈیوٹی پر موجود ہوں گے اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بیلٹ پیپرز کی باحفاظت نقل وحرکت کے ذمے دار ہوں گے۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق کسی ووٹر کے پولنگ اسٹیشن میں داخلے کے حق کو سلب نہیں کیا جا سکتا اور سیکیورٹی اہلکار کسی ووٹر سے اس کی شناخت کا ثبوت نہیں مانگے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکار کسی جماعت یا امیدوار کے حق یا مخالفت میں کام نہیں کرے گا اور انتخابی عمل کے دوران وہ غیر جانبدار رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مواد کی ترسیل، پولنگ، گنتی اور نتائج مرتب ہونے تک سیکیورٹی اہلکار تعینات رہیں گے جبکہ ریٹرنگ افسران کے دفاتر سے پولنگ اسٹیشنز تک بیلٹ پیپرز کی ترسیل پر بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔

اس کے علاوہ بیلٹ پیپرز کی آراوز تک ترسیل پر بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران پرنٹنگ کارپوریشنز پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ سیکیورٹی اہلکار کسی صورت پولنگ عملے کے فرائض انجام نہیں دے سکتا اور نہ ہی انتخابی مواد کو اپنی تحویل میں نہیں لے سکتا۔

ضابطہ اخلاق کے تحت پریزائڈنگ افسر کی ہدایت کے بغیر اہلکار کسی شخص کو پولنگ اسٹیشن سے گرفتار نہیں کرسکتا اور کسی بھی واقعے پر پریزائڈنگ افسر کی ہدایت کے بغیر کارروائی نہیں کر سکتا۔

اس کے علاوہ سیکیورٹی اہلکار کسی امیدوار، پولنگ ایجنٹ، مبصر یا میڈیا سے بحث نہیں کرے گا اور انتخابی عمل کے دوران مکمل طور پر غیرجانبدار رہے گا۔

پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے لیے الگ ضابطہ اخلاق جاری کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024