• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا میو، گنگارام ہسپتال کا دورہ، اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ

شائع January 20, 2024
—فائل فوٹو: ایکس/محسن نقوی
—فائل فوٹو: ایکس/محسن نقوی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کابینہ کے ہمراہ رات گئے لاہور میں میو ہسپتال اور گنگارام اسپتال کا دورہ کیا، دونوں ہسپتالوں میں جاری اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق میو ہسپتال پہنچنے پر سیکریٹری تعمیرات و مواصلات نے وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ کے اراکین کو اپ گریڈیشن پروجیکٹ میں پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ہسپتال کا اسٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی بلاک تکمیل کے قریب ہے، آپریشن تھیٹرز میں جدید سہولتیں، درجہ حرارت کنٹرول کرنے کے لیے ڈیجیٹل پینل نصب کر دیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے استقبالیہ میں سائن بورڈز پر تحریر کو بہتر کرنے کی ہدایت کی، اُن کا کہنا تھا ایمرجنسی بلاک کو آئندہ چند روز میں کھول دیا جائے گا۔

بعد ازاں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کابینہ کے ہمراہ گنگارام ہسپتال پہنچے اور وہاں جاری اپ گریڈیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتال کے اندر سے گزرنے والی سیوریج لائن کو شفٹ کرنے کے لیے فوری پلان تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024