پشاور: ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

شائع January 20, 2024
—فائل فوٹو: اے پی پی
—فائل فوٹو: اے پی پی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل نے پشاور میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کروڑ ایک لاکھ روپے برآمد ہوئے، انہیں پشاور کے علاقے چوک یادگار اور صدر سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان سے 1100 سعودی ریال اور ایک ہزار قطری ریال بھی برآمد کرلیے گئے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024