• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شعیب ملک کا اہم سنگ میل، ٹی 20 کرکٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی بن گئے

شائع January 21, 2024
اس سنگ میل کو عبور کرنے کے بعد شعیب سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔—فوٹو:
اس سنگ میل کو عبور کرنے کے بعد شعیب سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔—فوٹو:

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں اور وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے ایشیا کے پہلے اور دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

شعیب ملک ان دنوں بنگلا دیش پریمیر لیگ کھیل رہے ہیں، انہوں نے فورچیون باریشال کی نمائندگی کرتے ہوئے رنگ پور رائیڈرز کے خلاف ٹی 20 کرکٹ میں اپنے 13 ہزار رنز مکمل کیے۔

اس سنگ میل کو عبور کرنے کے بعد شعیب سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپپنگ بلے باز کرس گیل کے پاس ہے جنہوں نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں 14ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔

اہم ریکارڈ اپنے نام کرنے پر شعیب ملک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پیغام بھی جاری کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024