• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

الیکشن کمیشن: این اے 83 اور 85 میں انتخابات ملتوی کرنے کےخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

شائع January 21, 2024
فیصلے کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محسن شاہنواز رانجھا نے چیلنج کیا تھا — فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
فیصلے کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محسن شاہنواز رانجھا نے چیلنج کیا تھا — فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان این اے 83 اور 85 کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 83 اور 85 کے انتخابات آزاد امیدوار صادق علی کی وفات کے باعث ملتوی کیے تھے۔

تاہم اس فیصلے کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محسن شاہنواز رانجھا نے چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات ملتوی کرنے کے لیے آزاد امیدوار کی تاریخ وفات میں ردوبدل کیا گیا۔

انہوں نے الزام لگایا تھا کہ آزاد امیدوار صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی تھی لیکن تاریخ میں ردوبدل کیا گیا۔

محسن رانجھا نے غلط تاریخ انتقال پر فراڈ کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے کے خلاف محسن رانجھا کی درخواست کو کل سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے اور امیدوار کی اصل تاریخ وفات کی معلومات طلب کرلی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024