• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

تمام مفروضے، افواہیں دم توڑ چکیں، انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، مرتضیٰ سولنگی

شائع January 22, 2024
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی  بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا ہوگا—فوٹو: ڈان نیوز
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا ہوگا—فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ تمام مفروضے اور افواہیں دم توڑ چکی ہیں، عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت منتخب نمائندے ملک چلائیں گے، 18ویں ترمیم سے صوبوں کو بااختیار بنایا گیا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا ہوگا، وعدوں اور دعویٰ کی تکمیل سیاسی جماعتوں کا ہی کام ہے۔

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ جمعرات 8 فروری کو انتخابات ہوں گے، انتخابات کے حوالے سے تمام مفروضے اور افواہیں دم توڑ چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024