آئی سی سی ایوارڈز 2023 کے فاتحین کا اعلان آج ہوگا

شائع January 22, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے آئی سی سی ایوارڈز 2023 کے فاتحین کا اعلان آج ہوگا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایوارڈز کا اعلان مرحلہ وار کیا جائے گا، سب سے پہلے پانچ ٹیموں کے ایوارڈز کا اعلان پیر اور منگل (22 اور 23 جنوری) کو ہوگا۔

اس کے بعد 13 خوش قسمت کھلاڑیوں کے نام کا اعلان ہوگا جن میں راچیل فلن ٹرافی کے لیے آئی سی سی ویمنز کرکٹر آف دی ایئر اور آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کے لیےسر گیری فیلڈ سوبرز شامل ہیں، ان کیٹیگریز کے ونرز کا اعلان بدھ اور جمعرات (25 اور 26 جنوری) کو کیا جائے گا۔

پیر 23 جنوری کو مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیمز آف دی ایئر کا اعلان ہوگا، جبکہ مینز اور ویمنز ون ڈے ٹیمز کے ساتھ ساتھ مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان منگل 24 جنوری کو ہوگا۔

تمام پانچ ٹیموں کا انتخاب میڈیا کے نمائندوں کے ایک آزاد پینل کے ذریعے کیا جا رہا ہے جو آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی تشکیل دیتا ہے۔

یکم جنوری سے 31 دسمبر 2023 کے دوران کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے ایوارڈز کا اعلان ٹیمز آف دی ایئر کے بعد کیا جائے گا۔

ونرز کا انتخاب آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی اور دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے ووٹوں سے کیا گیا ہے جنہوں نے آئی سی سی کی ویب سائٹ (آئی سی سی کرکٹ ڈاٹ کام) پر جاکر ووٹ دیا ہے۔

دی ایسوسی ایٹ، ٹی ٹوئنٹی اور ایمرجنگ کرکٹرز آف دی ایئر کے فاتحین کا اعلان بدھ، 25 جنوری کو کیا جائے گا۔

26 جنوری کو امپائر آف دی ایئر، مینز اینڈ ویمنز ون ڈے کرکٹرز آف دی ایئر، مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر ، سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی، اور دی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

آئی سی سی ایوارڈز کا آغاز 2004 میں کیا گیا تھا، جنوری 2021 سے آئی سی سی ہر ماہ بہترین کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کے لیے ایوارڈز کا بھی اعلان کرتا ہے۔

ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے۔

شیڈول کا اعلان:

22 جنوری

خواتین کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر

مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر

23 جنوری

مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر

ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر

مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر

24 جنوری

آئی سی سی مینز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی ویمنز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی ایمرجنگ مینز کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی ایمرجنگ ویمنز کرکٹر آف دی ایئر

25 جنوری

آئی سی سی امپائر آف دی ایئر

آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی ویمنز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر

راچیل فلن فلنٹ ٹرافی کے لیے آئی سی سی ویمنز کرکٹر آف دی ایئر

سر گیری فیلڈ سوبرز کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024