• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عام انتخابات: الیکشن کمیشن کا بذریعہ ای ایم ایس نتائج کیلئے تجرباتی مشق کرنے کا فیصلہ

شائع January 23, 2024
الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے دوران چوتھی بار ای ایم ایس کی تجرباتی مشق کررہا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے دوران چوتھی بار ای ایم ایس کی تجرباتی مشق کررہا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 سے قبل الیکشن منیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کے ذریعے نتائج حاصل کرنے کے لیے ایک اور تجرباتی مشق کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق 26 جنوری کو ہونے والی تجرباتی مشق کے لیے الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز اور تمام ریٹرننگ افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

جاری کردہ مراسلے میں ہدایت دی گئی ہیں کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرننگ افسران 26 جنوری کو رزلٹ کی تیاری کے لیے ای ایم ایس پر تجرباتی مشق کریں، رزلٹ کی تیاری کے لیے مشق ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے ای ایم ایس کی مشق سے متعلق اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) بھی جاری کر دیے ہیں، اس کے مطابق ریٹرننگ افسر(آر اوز) 25 جنوری تک فارم 28 اور 33 میں اندراج مکمل کریں گے جبکہ پریذائیڈنگ افسر 25 جنوری تک پولنگ اسٹیشن کا میپ بھجوائیں گے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ تمام پریذائیڈنگ افسران کو آر اوز 25 جنوری تک ڈمی اندراج شدہ فارم 45 مہیا کریں گے، پریذائیڈانگ افسران قومی و صوبائی اسمبلی کے فارم 45 پر نتائج 26 جنوری کو شام 5 بجے بھیجیں گے، پریذائیڈنگ افسران فارم 45 کی موبائل فوٹو لے سکتے ہیں۔

مزید کہا گیا کہ 26 جنوری شام 5 بجے سے ای ایم ایس آپریٹر ڈیٹا کا اندراج شروع کر دے گا، فارم 45 کے اندراج کے بعد ریٹرننگ افسر فارم 47 تیار کر کے الیکشن کمیشن کو بھیجے گا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے دوران چوتھی بار ای ایم ایس کی تجرباتی مشق کررہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024