• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

8 فروری کو آنے والی حکومت کی ترجیح نوجوانوں کی تعلیم ہوگی، شہباز شریف

شائع January 24, 2024
شہباز شریف نے کہا آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دینا ہوگی تاکہ برآمدات میں اضافہ ہوسکے — فوٹو: ڈان نیوز
شہباز شریف نے کہا آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دینا ہوگی تاکہ برآمدات میں اضافہ ہوسکے — فوٹو: ڈان نیوز

سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو آنے والی حکومت کی ترجیح نوجوانوں کی تعلیم ہوگی جبکہ نوجوانوں کی درست رہنمائی نہیں کی گئی تو بہت بڑا چیلنج بن جائے گا۔

لاہور میں نوجوانوں سے مکالمہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’ملک میں آئی ٹی کے شعبے میں بہت مہارت موجود ہے، نوجوانوں نے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا، ہمارے ملک کے نوجوانوں نے آئی ٹی میں بھی اپنا لوہا منوایا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’بدقسمتی سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ نہیں ہوسکا، آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دینا ہوگی تاکہ برآمدات میں اضافہ ہوسکے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’نوجوانوں کے مسائل سے آگاہ ہیں، جاننا چاہوں گا نوجوانوں کو کس طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی دستیاب کرنے کی ضرورت ہے جبکہ 8 فروری کو آنے والی حکومت کی ترجیح نوجوانوں کی تعلیم ہوگی۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ ’نوجوانوں کی درست رہنمائی نہیں کی گئی تو بہت بڑا چیلنج بن جائے گا، حکومت جو بھی آئے اس کی ترجیح نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ہوگی‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024