ٹریننگ میں غیرحاضر 37 خواتین پریزائیڈنگ افسران کی تنخواہیں روکنے کا حکم
الیکشن کمیشن نے ضلع کرم میں عام انتخابات کی ٹریننگ کے دوران غیرحاضر رہنے والی 37 خواتین پریزائیڈنگ افسران کی تنخواہیں روکنے کا حکم دے دیا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے اِس حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او) کرم کے ذریعے ہدایات جاری کردیں۔
ہدایت کے مطابق سرکاری اسکولوں کی استانیوں کو بطور پرئزائیڈنگ افسران مقرر کیا گیا تھا۔
ان میں سے 37 خواتین انتخابی عمل کے لیے دی جانے والی ٹریننگ سے مسلسل غیرحاضر تھیں، جس کے باعث ان کی تنخواہیں بند کردی گئیں۔
الیکشن کمیشن نے مذکورہ خواتین پریزائیڈنگ افسران کی تنخواہوں کی بندش سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔