خیبرپختونخوا: قیدیوں کو حق رائےدہی فراہم کرنے کے سلسلے میں مراسلہ جاری

شائع January 25, 2024
خیبرپختونخوا کی 49 جیلوں میں 13 ہزار قیدی موجود ہیں۔ —فائل فوٹو: اے ایف پی
خیبرپختونخوا کی 49 جیلوں میں 13 ہزار قیدی موجود ہیں۔ —فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبرپختونخوا میں عام انتخابات 2024 کے لیے قیدیوں کے ووٹ کاسٹ کرنے کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے قیدیوں کے بارے میں معلومات طلب کرنے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات عثمان محسود نے تمام جیلوں کو مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود نے بتایا ہے کہ پوسٹل بیلیٹ پیپرز سے متعلق مراسلہ صوبے کی تمام جیلوں کو ارسال کیا گیا ہے، خواہش مند قیدیوں کی تفصیل آنے کے بعد پوسٹل بیلیٹ پیپرز فراہم کردیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا 2018 میں 1536 قیدیوں نے پوسٹل بیلیٹ کے ذریعے ووٹ کا حق استعمال کیا تھا۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کی 49 جیلوں میں 13 ہزار قیدی موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024