• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کراچی: عباسی شہید ہسپتال کا گائنی وارڈ بند، خاتون نے بچی کو رکشے میں جنم دے دیا

شائع January 25, 2024
شہر کے دور دراز علاقوں سے روزانہ ڈیلیوری مسائل کا شکار درجنوں خواتین عباسی شہید ہسپتال آتی ہیں — فائل فوٹو: آن لائن
شہر کے دور دراز علاقوں سے روزانہ ڈیلیوری مسائل کا شکار درجنوں خواتین عباسی شہید ہسپتال آتی ہیں — فائل فوٹو: آن لائن

کراچی کے عباسی شہید ہسپتال میں گائنی وارڈ بند ہونے کے سبب خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہسپتال کی پارکنگ میں رکشے میں ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے تیسرے بڑے سرکاری عباسی شہید ہسپتال کا گائنی وارڈ تین ماہ سے غیر فعال ہے۔

گائنی وارڈ بند ہونے سے روزانہ گائنی مسائل کے ساتھ ہسپتال آنے والی درجنوں خواتین کے لیے ہسپتال میں صرف او پی ڈی میں چیک اپ کی سہولت ہی میسر ہے۔

شہر کے دور دراز علاقوں سے روزانہ ڈیلیوری مسائل کا شکار درجنوں خواتین عباسی شہید ہسپتال آتی ہیں جنہیں گائنی وارڈ بند ہونے کے باعث مزید تکلیف سہتے ہوئے دیگر ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

ہسپتال آنے والی ایسی ہی ایک خاتون کی حالت زیادہ خراب ہوئی تو ہسپتال کے طبی عملے کو پارکنگ میں رکشے میں خاتون کی ڈیلیوری کرانا پڑی۔

عباسی شہید ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نسیم نے کہا کہ ہسپتال میں تعمیراتی کام جاری ہے جس کی وجہ سے ہمارا شعبہ گائنی غیر فعال ہے۔

خاتون کی کامیاب ڈیلیوری کروانے والی سینیئر گائنی ڈاکٹر نے ڈان نیوز کو بتایا کہ انتہائی محدود وسائل میں ان سے دو زندگیاں بچانے کے لیے جو ہوسکتا تھا انہوں نے کیا۔

گائنی ڈاکٹر سمیرا نے بتایا کہ ہم روٹین کا چیک اپ کر رہے تھے کہ اچانک خاتوں کا شوہر پریشانی کی حالت میں آیا اور ہمیں اس ایمرجنسی سے آگاہ کیا، ہم نے کامیاب ڈیلیوری کی اور خاتون اور بچی صحت مند ہیں۔

عباسی شہید ہسپتال کا شعبہ گائنی غیر فعال ہونے کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل بھی ایسا ہی ایک واقعہ ہسپتال کی پارکنگ میں رپورٹ ہوچکا ہے، جس میں چائلد ایمرجنسی کے اسٹاف نے خاتون کی کامیاب ڈیلیوری کروائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024