• KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:30pm
  • LHR: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:30pm
  • LHR: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm

عام انتخابات کیلئے ڈی آر اوز، آر اوز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض

شائع January 26, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈی آر اوز اور آر اوز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 193 میں دیے گئے اختیارات کے تحت الیکشن کمیشن 8 فروری 2024 کو شیڈول قومی اور پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات منعقد کرانے کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو ضابطہ فوجداری 1898 کے تحت مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کرتا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر اور حتمی سرکاری نتائج جاری کرنے تک رہے گا۔‘

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024