کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ، دو ہفتے کے لیے اجتماعات پر پابندی
صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے دو ہفتے کے لیے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے بتایا کہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی اور اجتماع اور انتخابی ریلی کے لیے ڈپٹی کمشنر سے لازمی این او سی لینا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے ابھی دفعہ 144 کے نفاذ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
اس پابندی کا مطلب یہ ہے کہ عام انتخابات 2024 کے دوران بھی دفعہ 144 نافذ رہے گی۔