میرا ووٹ کس پولنگ اسٹیشن میں ہے؟ معلومات کے لیے خصوصی نمبر جاری

شائع January 27, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

عام انتخابات کے انعقاد میں اب دو ہفتے سے بھی کم کا وقت رہ گیا ہے جس کے ساتھ ہی شہریوں کے لیے سب سے اہم بات یہ جاننا ہے کہ ان کا ووٹ کس پولنگ اسٹیشن میں ہے اور اس حوالے سے سہولت کے لیے الیکشن کمیشن نے خصوصی نمبر جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں انتخابی فہرستوں سے بذریعہ ایس ایم ایس اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات 29 جنوری سے حاصل کی جا سکیں گی۔

بیان میں ترجمان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 29 جنوری 2024 سے عوام الناس کو 8300 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے اپنے ووٹ اور پولنگ سٹیشن کی معلومات فراہم کے انتظامات کر لیے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

کمیشن کے ترجمان کے مطابق ووٹرز کو اپنے ووٹ کی معلومات حاصل کرنے کے لیے ’SMS 8300‘ پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیجنا ہو گا، یہ سروس 29 جنوری 2024 سے دستیاب ہو گی اور ہر ووٹر اس سروس کے ذریعے اپنے پولنگ اسٹیشن کا نام معلوم کر سکے گا۔

ترجمان نے کہا کہ اس سروس کے چارچز 2 روپے فی ایس ایم ایس ہیں، تمام ووٹرز سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اور گھر والوں کے ووٹ کی تفصیلات بروقت حاصل کر لیں تاکہ پولنگ اسٹیشن میں انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024