• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am

سابق گورنر پنجاب میاں اظہر لاہور سے گرفتار

شائع January 28, 2024
حماد اظہر  نے اپنے والد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا—فوٹو:سوشل میڈیا
حماد اظہر نے اپنے والد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا—فوٹو:سوشل میڈیا

سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں اپنے والد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔

اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ میرے 82 سالہ والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، انہوں نے آج ایک ریلی کی قیادت کرنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ این اے 129 کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں۔

واضح رہے کہ میاں اظہر لاہور میں قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 129 سے حماد اظہر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ مل سکی تھی اور ان کے والد کو اجازت مل گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024