حکومت میں آئے تو نوجوانوں کو پاؤں پر کھڑا کریں گے، نواز شریف

شائع January 28, 2024
سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  سیالکوٹ با وفا لوگوں کا شہر ہے— فوٹو: ڈان نیوز
سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیالکوٹ با وفا لوگوں کا شہر ہے— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے لوگ بہادر اور وفادار ہیں، سب کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔

سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیالکوٹ با وفا لوگوں کا شہر ہے، سیالکوٹ کا نام پورے برصغیر میں گونجتا ہے، میرے خواجہ آصف سے تعلق کو 55 سال ہوگئے، خواجہ آصف میرے ساتھ کالج میں پڑھتے تھے۔

قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ خواجہ آصف اور میں نے ایک ساتھ گریجویشن کیا، خواجہ آصف کے والد مہینے میں ایک بار مجھ سے ضرور ملتے تھے، سیالکوٹ کا سب سے بڑا باوفا شخص خواجہ آصف ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ سیالکوٹ سے مجھے بہت پیار ہے، موٹر وے ہم نے بنائی لیکن اس کے افتتاح کا موقع نہیں مل سکا، حکومت میں آئے تو لاہور سے سیالکوٹ ٹرین شروع کریں گے، نوجوانوں کو پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024