• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

بنوں میں پی ٹی آئی کے سابق وزیر کے گھر کے باہر دھماکا، 2 افراد زخمی

شائع January 28, 2024
موٹرسائیکل میں دیسی ساختہ بم نصب کیا گیا تھا— فوٹو: غلام مرسلین مروت
موٹرسائیکل میں دیسی ساختہ بم نصب کیا گیا تھا— فوٹو: غلام مرسلین مروت

خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کی رہائش گاہ کے باہر دھماکے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی ایس پی عمران اسلم نے ڈان کو بتایا کہ سابق وزیر کے گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل میں نصب دیسی ساختہ بم دھماکے سے پھٹ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت ملک شاہ محمد اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے، تاہم سابق وزیر کا بیٹا اس وقت اپنے حجرے میں موجود تھا لیکن وہ خوش قسمتی سے دھماکے میں محفوظ رہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

ایک ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ جب کنٹرول روم کو دھماکے کی کال موصول ہوئی تو طبی ٹیم کو جائے وقوع پر روانہ کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو بنوں شہر میں واقع ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024