• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

مصطفیٰ کمال کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں، سعید غنی

شائع January 29, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ہمارے امیدوار سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، مصطفیٰ کمال کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی صورتحال شہر میں بہت خراب ہے، ایم کیو ایم نے جو کچھ کیا، ہر چیز کی ویڈیو موجود ہے، ویڈیوز میں واضح ہورہا ہے کہ یہ واقعہ کس طرح پیش آیا۔

سعید غنی نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کھلے عام لڑنے جھگڑنے کا کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایم کیوایم پاکستان ہمارے ورکرز کو دھمکیاں دے رہی ہے، مختلف علاقوں میں الیکشن مہم چلانے نہیں دی جا رہی، ملیرنارتھ کراچی میں ہمارے سارے جھنڈے اور بینرز اتارے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 2 میں رات گئے 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوگیا تھا، اور اس دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

اِس دوران 2 گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی گئی، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔

آج صبح ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے ردعمل میں کہا تھا کہ ہمارے کارکن کے قتل کے ذمہ دار ڈاکٹر عاصم ہیں، اپنے ساتھیوں پر اب کوئی خراش نہیں آنے دوں گا۔

کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سندھ میں ’’لاسٹ لائن آف ڈیفنس‘ ہے، یہ لوگ پاکستان کو اندر سے ختم کر رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دہشت گردوں نے سیدھی فائرنگ کی، ویڈیوز موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024