• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پرویز الہٰی کے حلقے میں بیلٹ پیپر کی چھپائی معطل، انتخابی نشان سے متعلق الیکشن کمیشن سے جواب طلب

شائع January 29, 2024
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے انتخابی نشان ’مور‘ الاٹ کرنے کے لیے درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرکے کل تک جواب طلب کرلیا — فائل فوٹو: ڈان
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے انتخابی نشان ’مور‘ الاٹ کرنے کے لیے درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرکے کل تک جواب طلب کرلیا — فائل فوٹو: ڈان

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے حلقہ پی پی 32 میں بیلٹ پیپر کی چھپائی روک دی۔

عدالت عالیہ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے انتخابی نشان ’مور الاٹ‘ کرنے کے لیے درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرکے کل تک جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الہٰی کو انتخابی نشان ’گدھا گاڑی‘ الاٹ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد بلال حسن نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار پی پی 32 سے الیکشن لڑ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دی، انتخابی نشان ’مور‘ الاٹ نہیں کیا جارہا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انتخابی نشان مور الاٹ کرنے کا حکم دیاجائے،عدالت نے الیکشن کمیشن نوٹس جاری کرکے کل جواب طلب کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024