لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی اشتہاری قرار
لاہور کی عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایف آئی اے لاہور نے مونس الہیٰ کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کے لیے مراسلہ بھجوا دیا، اسپیشل کورٹ سینٹرل نے مونس الہٰی کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔
اسپیشل کورٹ سینٹرل کے جج تنویر احمد شیخ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ ایف آئی اے انٹرپول سے رابطہ کرکے مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے اقدمات کر سکتی ہے، ملزم نے جان بوجھ کر خود کو روپوش کر رکھا ہے۔، ایف آئی اے کو آزادی ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے۔
ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور نے ملزم مونس الہیٰ کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کے لیے مراسلہ بھجوا دیا۔