وفاقی کابینہ کا اجلاس، ایف بی آر کی تنظیم نو اور ڈیجیٹلائزیشن کی منظوری

شائع January 30, 2024
—فائل فوٹو: ایف بی آر/ ایکس
—فائل فوٹو: ایف بی آر/ ایکس

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تنظیم نو اور ڈیجیٹلائزیشن کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کابینہ اجلاس کی صدارت نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف بی آر کو پالیسی اور آپریشن کے 2 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا اور وفاقی ٹیکس پالیسی بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا یہ کہ تنظیم نو میں کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو کے ادارے الگ الگ ہوں گے، دونوں شعبوں کے الگ الگ ڈائریکٹر جنرلز ہوں گے اور کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو کے بورڈ بھی الگ الگ ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کے لیے قانون سازی آئندہ پارلیمان کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024